پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں23 ملزمان گرفتار

اتوار 20 جنوری 2019 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے لیاقت سے 2615گرام ہیروئن اور 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، عدنان سے 1340گرام ہیروئن اور01عدد پستول 30بور معہ 05روند، انیس سے 1125گرام ہیروئن اور 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، تھانہ گوجر خان پولیس نے اسجد محمودسے 1375گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے غلام عباس سے 1300گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے جمیل سے 350گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ذیشان کی ٹک شاپ سے شیشہ فلیور 55ڈبی ،01ڈبہ کوئلہ ، 01ڈبہ رائیپر،تھانہ صدر واہ پولیس نے تنویر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ارسلان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ثاقب سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 10لیٹر کھلی شراب اور دائود سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے عدیل سے 02عدد پستول 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور ، تھانہ گوجرخان پولیس نے افتخار سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عبیدالرحمن سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند بر آمد کیے۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد حنیف ، ساجد اور عمران کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ پیر ودھائی پولیس نے سبز زاد گل اور احسان اللہ کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے لیے ۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرتے ہوئے آصف عزیز کو گرفتار کرلیاجبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے پر محمد عثمان اور جہانزیب کو گرفتار کر کے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں