نیب نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو طلب کرلیا

ابوبکرزرداری نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2019 14:06

نیب نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو طلب کرلیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اپریل۔2019ء) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے سابق آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو کل طلب کرلیا ہے، ابوبکرزرداری نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا خدشہ ہے نیب پیشی میں گرفتارکرلے گی، نیب کوپیشی میں گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے.

درخواست میں کہا گیا گاڑیوں کی خریداری، جعلی اکاﺅنٹس سے ادائیگی کا الزام لگایاگیا، نیب نے11 آرمڈ و ہیکلز منگوانے کا الزام لگایا ہے‘چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے گذشتہ روز جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نامزد ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گوہ بن گیا تھا، فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فیصد پارٹنر ہیں.

فیصل سلیم نے بتایا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹرپلازہ کواربوں کاقرضہ دیاگیا بعد ازاں پلازہ کو نادہندہ کرا کے قرضوں میں خرد برد کی گئی. نیب نے تین روز قبل پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کیا متذکرہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کے لئے کام کرتی تھی، ملزم پر کرپشن کے پیسوں میں ساڑھے 3ارب کا اضافہ کرنے کا الزام تھا. خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے.                                             

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں