ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا نادہندہ گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ ، 37 گاڑیاں مختلف تھانوں ،160گاڑیوں کے کاغذات ضبط

اتوار 16 جون 2019 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا اتوار کو بھی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ ، 37 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند جبکہ 160 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابرکی زیر نگرانی 04خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی سپرویژن میں اتوارکو بھی ضلع بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا ۔

ان ٹیموں نے ٹوکن ٹیکس نادہندگی و واجبات کی عدم ادائیگی پر 37گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 160 سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس و دیگر کاغذات ضبط کر لیے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں