پی ایچ اے کے زیر اہتمام گھڑسواری اور نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد 11سے 12 مئی کو کیا جائے گا

جمعرات 9 مئی 2024 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام گھڑسواری اور نیزہ بازی کے تاریخ ساز مقابلوں کا انعقاد گورکھپور نرسری میں رواں ہفتے 11سے 12 مئی کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے گورکھپور نرسری میں منعقد ہونیوالے نیزہ بازی کی مقابلوں میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، راولپنڈی میں نیزہ بازی کے حوالے سے یہ سب سے بڑے مقابلے ہو نگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں