راولپنڈی، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام

ٓٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے صدر سوزوکی سٹینڈکا دورہ کیا اور ڈرائیوروں کو آگاہی دی

بدھ 21 اگست 2019 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیااس حوالے سے ایجوکیشن ونگ نے گزشتہ روز صدر سوزوکی سٹینڈکا دورہ کیا اور ڈرائیوروں کو آگاہی بریفنگ دی اس موقع پر ایجوکیشن افسران نے کہا کہ ’’ تیز رفتاری اور جلد بازی روڈ حادثہ کو دعوت دیتی ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے ،احتیاط سے ڈرائیو کریں، اچھی ٹریفک کا اصول ہے کہ دوسروں کو راستہ دیا جائے،ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے ذمہ داری سے ڈرائیونگ کی جائے جبکہ دیگر قوانین سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی واضح رہے کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے سی ٹی او محمد بن اشرف کی زیرنگرانی روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بریفنگ دینے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں