ؔ انجمن فیض الاسلام کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلہ جات اختتام پذیر

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

گ*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) انجمن فیض الاسلام کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلہ جات اختتام پذیر ہو گئے ہیں ․ سپورٹس مقابلوں کے آخری روز انجمن کے گرلز سکولوں کی طالبات کے مابین مقابلہ جات ہوئے ․ ان مقابلوں میں طالبات نے 200 میٹر اور 400 میٹر ریس ، چاٹی ریس ، رکاوٹوں کی دوڑ ، رسہ کشی ،لانگ جمپ ، پی ٹی شواور دیگرکھیلوں میں حصہ لیا جن میں فیض الاسلام ماڈل سکینڈری سکول برائے طالبات مندرہ کی طالبات نے مجموعی طور پر اپنی برتری ثابت کی ․راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سپورٹس ڈائریکٹر ثوبیہ سلطان چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ انجمن فیض الاسلام کے جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، سیکریٹری اطلاعات و ڈائریکٹر سپورٹس انجمن محمد بدر منیر ،فیض الاسلام ماڈل سکینڈری سکول برائے طالبات مندرہ کی پرنسپل مسز مسرت شفیق ، میڈم نسیم نازنین ، دو بیرن کلاں ، پکا کھوہ اور دیگر سکولوں کی سربراہان اور طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ․ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطان چوہدری نے انجمن کی طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلیں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں جو بچوں کے اذہان و قلوب اور جسم کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ پوری صحت مندی اوریکسوئی کے ساتھ حصول تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ سکیں ․ انہوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام میں کھیلوں کے انعقاد پر خاص توجہ دی جاتی ہے ․ ثوبیہ سلطان چوہدری نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مرضی اور حکم پر قائم ہونے والے اس ادارے میں بانیان پاکستان کے ویژن کے مطابق یتیم ، لاوارث اور غریب طلبہ کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے یہ ادارہ ملک کا باوقار اور معتبر ترین ادارہ ہے ․ اس موقع پر اپنے خطاب میں مسز مسرت شفیق نے کہا کہ بورڈز کے سالانہ امتحانات میںہماری طالبات ہر سال نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتی ہیں جو ہماری اعلی معیار اور تعلیم پر بھر پور توجہ کا ثبوت ہے ․ انہوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام کے تمام تعلیمی ادارے انتہائی کشادہ ، ہوادار اور شاندار عمارات پر مشتمل ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ تدریسی عملہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہے جو طلبہ کو نہ عصری ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم دیتا ہی․ انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ بھی ادا کیا ․ بعد ازان ثوبیہ سلطان چوہدری ، مسز مسرت شفیق اور نسیم نازنین نے پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات بھی دئیے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں