ْراولپنڈی پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ،07ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ،07ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاقماربازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی راول رائے مظہراقبال نے سی پی اومحمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والی07ملزمان بابرخان ،جابرخان،جیشان نواز،عبدالرحمن ،بشیرخان ،مدثر اورسرفرازکوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے جواء پرلگی رقم 15 ہزا ر400روپے اور 03 موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی قبضہ میںلے لیے گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول اورپیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی معاشرے میں ایسا جرم ہے جس سے دیگر جرائم اوربرائیاں جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورجرائم پیشہ عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں