آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کادورہ ،ورکشاپ کے مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا

پیر 1 مارچ 2021 18:07

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کادورہ ،ورکشاپ کے مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کادورہ کر کے ورکشاپ کے مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن، بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ میں انجینئرنگ معیاراورجدت پسندی کیاقدامات کوسراہا۔آرمی چیف کا چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے استقبال کیا،آرمی چیف کومختلف سہولتوں اورگاڑیوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کی گاڑیوں کی دیکھ بھال کیلئے جدیدانجینئرنگ کے معیارکی تعریف کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں