نبی پاک ؐ کی کامل اطاعت ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے،فیاض الحسن چوہان

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے اور اس کے علاوہ کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے امت مسلمہ کو تقسیم کر دیا ہے اور باہمی رواداری اور برداشت ہی سے مسلمان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیںیہ باتیں انہوں نے نے عید میلادالنبی کے موقع پر شہر کے مختلف جگہوں پر منعقدہ محافل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔

فیاض الحسن چوہان نے محافل میلاد میں ہدیہ نعت پیش کرکے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیاصوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمیں فقہی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کا ثبوت دینا ہو گا اور اسی طرح سے مسلمان امت اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمارے معاشرے میں فرقہ واریت اور عدم برداشت کو رواج دینا چاہتی ہیں تاکہ مسلمانوں کو کمزور کیا جاسکے اور تمام اسلام دشمن سازشوں کا جواب اتحاد و یگانگت ہی سے دیا جا سکتا ہے۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا مقصد معاشرے کے ہر طبقہ تک نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ کو پیش کرنا ہے اور پورے معاشرے میں نبی آخر الزماں کی محبت پھیلانا ہی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں