تھانہ وارث خان کی کارروائی ، چھ قمار باز گرفتار ، مقدمہ درج

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) تھانہ وارث خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 06قمار باز گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے تاش پر جواء کھیلنے والے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں احتشام ،محمد عدیل ،اللہ رکھا ،شہاب،عدنان گل اورسیف شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم02ہزار 300روپے اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدرراول کا کہناتھاکہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اورجرائم کی جڑ ہے ،قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں