قتل کیس ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم

جمعہ 20 مئی 2022 15:03

قتل کیس ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل سیشن جج مسعود اختر کیانی نے تاجر قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم دیاگیا ،عدم ادائیگی ہرجانہ مجرم عابد سیکورٹی گارڈ کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی،مجرم عابد علی نے 21 دسمبر 2020 کو کلاں بازار میں سلیم نامی تاجر کو قتل کیا تھا ،عابد سیکورٹی گارڈ نے تاجر کو موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں