ائیرپورٹ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس ، ملوث ملزمان کی جلد گرفتار ی کا حکم

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ائیرپورٹ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پولیس نے موقعہ سے 04افراد کو حراست میں لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا ،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں