راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،دوہرے قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم شاہ رخ نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کائنات اور شہری محمد رمضان کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے مقتول رمضان کے ساتھ ناجائز مراسم تھے، واقعہ کا مقدمہ مقتول محمد رمضان کے بھائی کی مدعیت میں سال2016تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں