ایڈیشنل سیشن جج روالپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی
سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف محکمانہ اور الیکشن کمیشن میں انکوائری جاری ہے، سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں کیا .عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 12:45
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ تھانہ سول میں درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سابق کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،سابق کمشنر نے 17 فروری کو پریس کانفرنس کی اور رو پوش ہو گئے واضح رہے کہ 13 مارچ کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا. پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے اب تک مسلسل روپوش ہیں اور سابق کمشنر راولپنڈی اور اپنے آبائی گاوں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں ہیں عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ تاریخ پر لیاقت علی چٹھہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا. واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ م±جھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا میں استعفیٰ دیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ تھا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، انہیں بھی عہدوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے.
متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک بحریہ ،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی
ؓچوہدری عدنا ن قتل کیس‘ لیگی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر، 2بیٹوں اور بھائی کی عبوری ضمانتوں پر دلائل مکمل‘ ..
آر اے بازار کے علاقہ میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،لاکھوں روپے نقدی برآمد
راولپنڈی،تھانہ صدر واہ کی حدود میں خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،9 ملزمان گرفتار
فیصل واڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ..
پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے،راولپنڈی اور اسلام آباد سے پنجاب کالج ..
اے این ایف کے ملک گیر انسداد منشیات آپریشنز، 49 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے پی سی بی ویمن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 ء کا ٹائٹل جیت لیا
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 150 کلو گرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
ادب کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے۔ڈائریکٹر سجاد حسین
راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر4ملزمان کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا مولانا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حج مشن کا عملہ عازمین کو صحت بخش خوراک کی بلا تعطل و بروقت فراہمی یقینی بنائے، چودھری سالک حسین
-
وزیرِاعظم کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ اورچودھری سالک کی اطالوی وزیرداخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات
-
توہین عدالت کیس: فیصل واڈا اورمصطفی کمال کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری‘ایم کیوایم راہنما نے غیرمشروط معافی کی درخواست کردی
-
میری ویڈیو کیوں بنائی؟ سکیورٹی گارڈ نے طیش میں آکر ٹک ٹاکر کو قتل کردیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
پنجاب میں پلاسٹک بیگز کا استعمال غیر قانونی قرار‘ آج سے پابندی نافذ ہوگئی
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈروں کے نرخ مستحکم رہے
-
کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج جاں بحق ہو گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیداریت کے لیے عالمی کوششوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہبازشریف