راولپنڈی،تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی، گھر سے بھاگ جانے والا لڑکا تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

اتوار 17 مئی 2020 21:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی، گھر سے بھاگ جانے والا لڑکا تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کو جاوید خان نے درخواست دی کہ اُس کا بیٹا شہزاد گھر سے نماز پڑھنے کیلئے گیا جو واپس نہ آیا ہے،جس کی درخواست پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گمشدہ لڑکے کی تلاش شروع کر دی، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے انتھک محنت کے بعد گھر سے بھاگ جانے والے لڑکے کو پی ڈبلیو ڈی سے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،لڑکے کے مل جانے پر لواحقین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں