راولپنڈی ،8ملزمان سی35لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج

بدھ 8 مئی 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی35لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم انیس سے 10لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم نواز سے 07لیٹر شراب،نیوٹائون پولیس نے ملزم کاشف سے 05لیٹر شراب، ملزم شہباز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 05لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم عدنا ن سے 01رائفل 44بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عمران سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں