عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں کا بڑی تعداد میں ملکہ کو ہسار مری کا رخ ، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار سے زاہد گاڑیاں داخل، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری، تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں

جمعہ 12 اپریل 2024 11:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں نے بڑی تعداد میں ملکہ کو ہسار مری کا رخ کر لیا، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار سے زاہد گاڑیاں موجود ہیں جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریف آفیسر تیمور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تاہم پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جارہا ہے۔

ترجمان ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی مری میں موجود ہیں ، ٹریفک پولیس کے ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے ، جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے ۔ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں