کلر سیداں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کی جانب سے ایک سو خاندانوں میں راشن کی تقسیم

جمعہ 24 اپریل 2020 16:07

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2020ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر واجد کی جانب سے ایک سو خاندانوں میں راشن کی تقسیم، کورونا وائرس سے آنے والے لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقے غریب اور نادار لوگوں کو مالی تعاون کے سلسلے میں بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کی معروف نوجوان شخصیت ڈاکٹر واجد علی کی جانب سے تحصیل کلر سیداں کی 100 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر واجد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شابہ شانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ غریب و نادار افراد کی امداد و بحالی اور خدمت انسانیت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں