کلر سیداں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پردودوکانوں کوسیل کردیاگیا

جمعرات 2 جولائی 2020 16:31

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کلرسیداں ناصر ولائیت لنگڑیال کی زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل محمد خالد رشید کمبوہ نے لاک ڈاؤن آفیسر عمر صغیر اور انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھٹی قالین اور دلدار جنرل سٹور پنڈی روڈ کو سیل کردیا،دونوں دکانوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری سرکاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی،اس موقع پر سی او ایم سی نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات دیں کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو ایف آئی آر در ج ہو جائے گی۔کورونا وائرس کے ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں