پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کارروائی، کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ،آتش بازی کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

منگل 27 اکتوبر 2020 16:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول و ڈیزل کی فروخت کرنے والے ملزم عالم شیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی20لیٹر کھلا پیٹرول اور 30لیٹر کھلا ڈیزل برآمد ہوا،ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر آتش بازی کرنے والے ملزم طاہر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت اور آتش بازی کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں