راولپنڈی، واہ کینٹ پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی، 4اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

منگل 27 اکتوبر 2020 16:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) واہ کینٹ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف موثرکارروائی ،کیٹیگری(بی) کے 4اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کی04 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتاراشتہاری مجرمان میں نعیم احمد ،گل احمد خان ،مطیع الرحمن اورعامراقبال شامل ہیں،اشتہاری مجرمان چند ماہ سے امانت میں خیانت کے مقدمات میں واہ کینٹ پولیس کومطلوب تھے،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوواہ کینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں