روات میں نجی فوڈسینٹر اور فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا ، ایک دوسرے پر ڈنڈے چلا دیئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) روات میں نجی فوڈسینٹر اور فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا ہوگیا ، ایک دوسرے پر ڈنڈے چلا دیئے ۔

(جاری ہے)

ڈیلیوری بوائے نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی فوڈ سینٹر میں توڑ پھوڑ کی ،دونوں طرف سے جھگڑے کے دوران ڈنڈے چل گئے اور جس کے ہاتھ جو آیا دے مارا، اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا فوڈسینٹر کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کوآرڈر سے انکار پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں