ریلوئے پولیس نے آرمی کے حولدار کے سامان سے غیر قانونی چھپائی گئی بارہ بور گن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

اتوار 19 اگست 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ریلوئے پولیس نے آرمی کے حولدار کے سامان سے غیر قانونی چھپائی گئی بارہ بور گن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوئے اسٹیشن پر گزشتہ روز چیکنگ مشین کی جانب سے مسافر کے سامان میں مشکوک چیز موجود ہونے پر مشین کے ہنگامی آلارم بجنے پر ریلوئے پولیس نے مسافر کو روک کر اس کا سامان چیک کیا جس کے بیگ میں چھپائی گئی غیر قانونی بارہ بور گن بر آمد ہوئی جو غیر قانونی طریقے سے رحیم یار خان لے کر ملزم جا رہا تھا ، ریلوئے پولے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا جب آغاز کیا تو ملزم نے اپنا نام افضل حسین ولد محمد حسین اور حاضر سروس ملازم حوالدار رینک آرمی کا بتایا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں