پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی گینگ گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل لوٹا جانے والا سامان برآمد کر لیا

اتوار 19 اگست 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی گینگ گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل لوٹا جانے والا سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مورگاہ پولیس نے راولپنڈی پولیس کو درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکر کے اسلحہ ، لوٹا گیا سامان ، وارداتوں میں استمال ہونے والے دو موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ، ملزمان کے نام اکرام ولد رفیق ساکن شان ہوٹل والی گلی راولپنڈی ، تیمور ریاض ولد محمد ریاض ساکن بکرام منڈی راولپنڈی ، توقیر ریاض ولد محمد ریاض ساکن توت آمیرا ہری پور ، جمشید اقبال ولد ظفر اقبال ساکن محلہ شاہ فیصل کالونی بکرا منڈی راولپنڈی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں