بچوں کے پیدائشی نقائص پرسرجیکل و میڈیکل کیمپ 30ستمبر کو منعقد ہو گا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیر اہتمام بچوں کے پیدائشی نقائص پر دوسرا مفت سرجیکل اور میڈیکل کیمپ اتوار 30ستمبر کو صبح 10بجے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال جہلم میں منعقد ہوگا ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے پروفیسر کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد امجد چوہدری پمز کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ بچوں میں پیدائشی امراض مثال کے طور پر کٹے ہوئے ہونٹ ، پاخانہ کے راستے کے پیدائشی نقائص ، خوراک کی نالی اور آنتوں کی بندش ، پاؤں کا پیدائشی ٹیڑھا پن ، پیشاب کی نالی کے نقائیص ، گردے اور مثانے کے امراض وغیرہ کا معائنہ و علاج تجویز کریں گے اور حسب ضرورت میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں سرجری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد چوہدری کی زیر قیادت پمز کے 11 ماہر ڈاکٹروں کا یہ دوسرا کیمپ ہے۔

(جاری ہے)

پہلا کیمپ رواں برس فروری میں منعقد ہوا تھا جس میں 104 سے ذاید بچوں کا معائنہ اور علاج تجویز کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ان میں سے 24 بچوں کا سرجری کے لئے انتخاب کیا گیا اور ہفتہ میں دو بچوں کی پمز میں فری سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر امجد چوہدری نے بچوں کے والدین کو ہدایت کی کہ بخش ہسپتال میں ایسے بچوں کی 25 ستمبر تک رجسٹریشن کرائیںاور بیماری سے متعلق سابقہ رپورٹسں ، ایکسرے اور نسخے ہمراہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں