راولپنڈی پولیس نے 7اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے 7اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں 02انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان سمیت 07اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ٍانتہائی مطلوب ا ے کیٹیگری کے مجرم اشتہاری خرم لیاقت اور مسماة نسیم اختر کو تھانہ ریس کورس پولیس نے گرفتار کیا مذکور ہ مجر مان اشتہار ی کافی عرصہ سے روپوش تھے جبکہ اشتہار ی مجرمان فاروق کوتھانہ ریس کورس سرفراز اور عمران کو تھانہ سول لائن محمدشوکت کو تھانہ ٹیکسلا اور حبیب الرحمان کو تھانہ کہوٹہ پولیس نے گرفتار کیا ۔

عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مندرہ پولیس نے 02عدالتی مفرور اور تھانہ کلر سیداں پولیس نے 02عدالتی مفرور گرفتارکرلیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں