ٓیوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی شہر میں 7ڈی ایس پی، 60انسپکٹر،671وارڈن افسران اور163ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر
جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14
(جاری ہے)
9272839پر رابطہ کریں 10ویں محرم الحرام کو بوجہ ماتمی جلوس کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گاڈی اے ویکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پرڈی اے ویکالج چو ک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاا نہوںنے بتایا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ، ویگن و سوزوکی وغیرہ کوڈی اے ویکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گاوہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڑ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے آگے ٹریفک ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاتمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال،ٹی بی ہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہ روشن بیکری کے پاس ٹریفک ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کی جائے گا انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقعہ پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف، تھانہ نیوٹائون، نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس، حیات ولی ہسپتال، عزیز نرسنگ ہوم، بنی چوک جانب کوہاٹی بازار، روشن بیکری، کالی ٹینکی، جہانگیر بالٹی مر غ، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے اس موقعہ پر وارڈن افسران ، سیکٹر انچارجز اور سرکل کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سرانجام دیں سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کو متبادل روٹس پر رواں دواں رکھیں انہوںنے کہا کہ یومِ عاشور پر شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ کسی بھی جگہ پر سیکیورٹی رسک پیدا نہ ہو سکے۔
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض
سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف جاری مہم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
راولپنڈی آرٹس کونسل میں حلقہ اربابِ ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس
راولپنڈی،3ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن اورپتنگیں برآمد،مقدمات درج
ٹیکسلا ،سوشل میڈیا پر شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کامعاملہ
راولپنڈی،گوجرخان پولیس کی کارروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والی4قمارباز گرفتار
راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی ،چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی ،9ملزمان سی3کلو سے زائد چرس اور101لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی، نصیر آباد پولیس کی کارروائی ،نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کی بی بی ایچ ہسپتال آمد،کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
راولپنڈی ،جرم ثابت ہونے پرمجرم کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں