گھنٹوں میں 04 اشتہاری مجرم گرفتارکر لیے گئے

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

راولپنڈی 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں میں 04 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں میں 04مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ گوجرخان پولیس نے مجرم اشتہاری غلام حسین،تھانہ کہوٹہ پولیس نے مجرم اشتہاری ناظم ،تھانہ سول لائن پولیس نے مجرم اشتہاری محبوب جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے فرض زمان کو گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں