اینٹی سموگ عمل درآمد کمیٹیوں کے ممبران مشترکہ ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمرجہانگیر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمرجہانگیر نے اینٹی سموگ ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد سموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے انتظامی سہولیات مہیا کرنا اور عوام کو آگاہی دینااور فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں، کارخانوں، گاڑیوں اور کوڑا کرکٹ کے جلانے کے عمل کی روک تھام کرنا ہے، ضلعی اینٹی سموگ عمل درآمد کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی کمشنر ہیں جبکہ سٹی پولیس آفیسر، ایڈیشنل کمشنر ، ڈی جی پی ایچ اے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسراور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور زراعت (توسیع) اس کے ممبران میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل کی سطح پر عمل درآمد کمیٹیوں کے کنوینر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے جبکہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور ایجوکیشن اس کے ممبران ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں