پولیس کی منشیات کے خلاف مہم،واک کا اہتمام

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں کلر سیداں میں خصوصی واک کا اہتمام کیا ۔واک میں ایس پی صدر ڈویژن ، اے ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ سمیت سیاسی و سماجی شحصیات وطلبا ء و طلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کیمطابق سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی واک کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

واک میں ایس پی صدر ڈویژن طاہر مقصود ، ایس ڈی پی او کہوٹہ اے ایس پی سعود خان ،ایس ایچ او کلر سیداںظہیر احمد بٹ کے علاوہ الشفاء سکول کے طلبا اور سیاسی و سماجی شحصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔واک کا آغاز مرید کے چوک سے شروع ہو کر ٹی ایم اے چوک میں اختتام پذیر ہوا ۔واک کا مقصد منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا تھا ۔واک کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو منشیات کے خاتمے کے سلسلہ میں بھر پور کارروائی کرنے اور آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں