مری میں خاتون سیاح اور ان کے اہلخانہ پرتشدد میں ملوث6ملزمان گرفتار

پرہجوم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری کیساتھ ڈولفن فورس بھی تعینات کردی گئی سیاحوں کی سہولت اور شکایات کے لئے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا

پیر 17 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) تھانہ مری پولیس نے کوہ مری میں گزشتہ روز سیاح خاتون اور اہل خانہ پر تشدد کے واقعہ میں مطلوب6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مری میں تمام ہجوم والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر نے کے ساتھ ڈولفن فورس بھی ڈیوٹی انجام دے گی سیاحوں کی سہولت اور شکایات کے لئے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن کے خصوصی احکامات پر ایس پی صدر ڈویژن طاہرمقصود کی براہ راست نگرانی اوراے ایس پی مری سرکل فریال فرید کی سربراہی میں افسران وملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز سیاح خاتون پر تشدد کرنیوالے ملز مان کیخلاف درج مقدمہ نمبر484 بجرم353/186/354/506ت پ تھانہ مری میں ملوث 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے سی پی اور اولپنڈی کے احکامات پر مری میں تمام ہجوم والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو بھی خصوصی طور پر گشت ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ مزید سی پی او راولپنڈی نے مری میں سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک بنانے کے احکامات جاری کئے ہیںراولپنڈی پولیس مری میں سیاحوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں