راولپنڈی، پیر ودہائی نالہ لئی کے اطراف میں بننے والی دیوار کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے ،غلام علی خان

منگل 22 جنوری 2019 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے پیر ودہائی نالہ لئی کے اطراف میں بننے والی دیوار کے لئے درخواست دی اس کو میڈیا کے تعاون سے ہائی لائیٹ کیا،کیونکہ دیوار نہ ہونے کے سبب متعدد قبریں نالہ لئی کی نظر ہو چکی تھیں دیوار تو بن گئی مگرکام اب تک نا مکمل ہے،گزشتہ سال سے دیوار کا کام رکا ہواہے،جب تک دیوار اور قبرستان کے درمیان مٹی کی بھرائی نہیں ہوگی،بارشوں کے باعث پہلے ہی سینکروں قبریں زمین برد ہو چکی،دیوار کا کام مکمل ہو جاتا تو متعدد قبریں زمین برد ہونے سے بچ سکتی تھیں،انہوںنے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ،بیوروکریسی ن لیگ کی ہمنوا ہونے کے باعث ترقیاتی کام منجمند ہیں،حکومت وقت راولپنڈی کی انتظامیہ سے عوام راولپنڈی کا مطالبہ ہے کہ نالہ لئی کی دیوار کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے،اس سلسلے میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،اورممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق اور صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم اور حساس ترین مسئلے کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور راولپنڈی میں قبرستان کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں