راولپنڈی تھانہ ریس کورس پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی04 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) راولپنڈی تھانہ ریس کورس پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف کارروائی ایس ایچ او ریس کورس اور اس کی ٹیم نے کی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں ارباب خان عرف کاش، اکبر عرف راجہ، رحمت اللہ عرف سجو، اور شاہد پرویز عرف ماسٹر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی 2 لاکھ روپے، 02 عدد موٹر سائیکل، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پستول، 01 عدد ریپیٹر، 1 عدد آہنی کٹر اور روند برآمد کر لئے گئے۔ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں