بجلی چوروں کے خلاف مہم، 210 افراد کے خلاف مقدمات درج

بدھ 23 جنوری 2019 22:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے مخلتف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں دو ماہ کے دوران 210افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے لاکھوں روپے کی رقم وصول کی ہے، مہم کے دوران بجلی چوری میں ملوث 21افراد کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی راولپنڈی سرکل کے مینیجر آپریشنزفیصل محمود نے ''اے پی پی ''بتایا کہ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کو روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری کوروکنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں