اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا کی زیر صدارت اجلاس، انسداد پولیو ،ڈینگی مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کئے جائیں ،فیلڈ سٹاف گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے، ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا نے تحصیل میں انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی ․ انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ 22 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام اہداف حاصل کیے جائیں اور فیلڈ سٹاف گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام محکمو ںکو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں․ انہو ںنے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور واہ جنرل ہسپتال کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے تمام مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ․ انہو ںنے محکمہ افرادی قوت کو ہدایت کی فیکٹریوں کے دورے کیے جائیں اور ڈینگی سے بچائو کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں