راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،3انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 17 اشتہاری گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں3انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 17 اشتہاری گرفتار کرلئے تھانہ روات پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری فرحان ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری رحیم اورمظہر حسین ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری جازب طفیل اور اشتہاری عاقل زمان ،تھانہ مندرہ پولیس نے اشتہاری مہران خان ، تھانہ کلرسیداں پولیس نے اشتہاری سرفراز، تھانہ مر ی پولیس نے اشتہاری واجدمحمود ،ماجد محمود اور ادریس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے اشتہاری ہمایوں ،تھانہ ریس کورس پولیس نے اشتہاری رمیض ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اشتہاری وقاص ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اشتہاری شہزاد ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اشتہاری محمد جمیل ، تھانہ وارث خان پولیس نے بچوں کے اغوا میں مطلوب اشتہاری عابد علی اور مسماة مسرت بی بی کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں