سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) اکرام الحق کی8 ویں ماسکوکانفرنس برائے انٹرنیشنل سکیورٹی میں شرکت

جمعرات 25 اپریل 2019 20:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) اکرام الحق نی8 ویں ماسکوکانفرنس برائے انٹرنیشنل سکیورٹی میں شرکت کی جو کہ 23 تا 25اپریل2019ء ماسکو میں منعقد ہوئی۔مکمل اجلاس سے ’’جدیددنیا میں سلامتی،علاقائی اورعالمی عوامل ورجحانات‘‘ کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے عالمی اورعلاقائی سکیورٹی کے حوالے سے تیز ترتبدیلیوں کا ذکرکیا اور مختلف جغرافیائی عوامل کے اثرات پرروشنی ڈالی، جن میں سیاستدانوں پر، جیو اقتصادیات،جغرافیائی لحاظ سے علاقائی منتقلی،تجارتی جنگ،ہائبرڈ جنگ،خلائی عسکریت پسندی، دہشتگردی،سائبرجرائم اوربحری سلامتی اورمجموعی سلامتی کے متحرکات شامل ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی مجموعی کثرت سے حکمت عملیوں کواپنانے کے بعد پاکستان میں کامیاب اور غیرمتحرک ڈومین میں کامیابیوں پرروشنی ڈالی،سیکرٹری دفاع نے علاقائی ممالک کے مابین معاشی تعاون کی اہمیت بالخصوص جنوبی ایشیاء،مغربی ایشیاء،مشرق وسطی اور یورپ کے اقتصادی مفادات میں سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے علاوہ سیکرٹری دفاع نے ایران اورسعودی عرب کے نائب وزرائے دفاع اورروسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی اور مفادات کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا اور دفاعی تعاون میںوسعت کے امکانات کا جائزہ لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں