)ٹریفک آفس راولپنڈی میں شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع سے جاری کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں

جمعرات 25 اپریل 2019 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ٹریفک آفس راولپنڈی میں شہری پنجاب کے کسی بھی ضلع سے بنوائے گئے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس اپنی مدت پوری ہونے کے بعد تجدید کروا سکتے ہیں اس حوالے سے رواں سال کے دوران ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریو ں کے 617کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکی پنجا ب کے شہریوں کی سہولت کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے پنجا ب کے کسی بھی ضلع سے بنوایا گیا کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی ضلع سے تجدیدکروانے کے لئے خصوصی حکم نامہ جاری کر رکھا ہے جس کی روشنی میں ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کو ون ونڈہ سہولت سنٹر کے ذریعے پنجاب کے دیگر اضلاع سے بنوائے گئے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدیدکے حوالے سے خصوصی سروسز مہیا کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں