راولپنڈی،سی پی او نے محرم الحرام کے تمام روائتی و لائسنسنی جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرچنگ کا حکم دے دیا

جلوس نکلنے سے پہلے پولیس کا روٹ پر فلیگ مارچ کا فلیگ مارچ ہو گا ،سی پی او کی ہدایات

اتوار 25 اگست 2019 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) سی پی او نے محرم الحرام کے تمام روائتی و لائسنسنی جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرچنگ کا حکم دے دیا،جلوس نکلنے سے پہلے پولیس کا روٹ پر فلیگ مارچ کا فلیگ مارچ ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھو ہار سید علی ،ایس پی راول اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی،اجلا س میں ضلع راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران نکلنے والے روائتی اور لائسنسنی جلوسوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے ،سی پی او فیصل رانا نے حکم دیا کہ جتنے بھی راوئتی اور لائسنسنی جلوس نکلنے ہیں ان کے روٹس کی مکمل سرچنگ اور چیکنگ ہو گی،یہ سرچنگ اور چیکنگ کسی گزٹیڈ پولیس آفیسر کی موجودگی میں ہو گی ،سول انتظامیہ ،ریسکیو1122اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی سرچنگ اور روٹ چیکنگ کے عمل میں آن بورڈ لیا جائے ،انہوں نے کہا کہ روائتی اور لائسنسنی جلوسوں کے نکلنے سے قبل پولیس کا پورے روٹ پر فلیگ مارچ ہو گا،روٹ پر آنے والی مارکیٹوں کو مکمل بند رکھا جائے گا،جلوس کے راستے میں آنے والے رہائشی علاقوں کی چھتوں پر چڑھ کر کوئی بھی جلوس نہیں دیکھ سکے گا،روٹ کے حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز چھتوں پر تعینات ہوں گے،جلوس کے روٹ پر آنے والے رہائشیوں سے اس بات کا ضمانت نامہ لیا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی بیرون شہر سے کوئی شخص مقیم نہیں ،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے روائتی اور لائسنسی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی دینا ہے تاہم جلوسوں کے منتظمین کا فرض ہے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ قانون کی حکمرانی میں مکمل تعاون کریں جلوس کے روٹ اور وقت کی پابند ی پر کسی بھی صورت میں کوئی بھی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا،فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح روائتی اورلائسنسنی جلوسوں کے راستے میں کوئی اور کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کیجائے گی اسی طرح کوئی غیر قانونی جلوس یا کسی قسم کا غیر قانونی پروگرام بھی منعقد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں