حکومت عوام کو بہترسہولیا ت زندگی فراہم کرنے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے پوری طرح کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

اتوار 25 اگست 2019 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بہترسہولیا ت زندگی فراہم کرنے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے پوری طرح کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون وضوابط کے تحت پلازوں اور بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے اس سے تجاوز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تما م کمرشل پلازوںکی تعمیر کے لئے این او سی جاری کرتے وقت پارکنگ پلازہ کی سہولت کو بھی مد نظر رکھا جائے تاکہ دکانیں خریدنے والے مالکان کوگاڑی پارک کرنے کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے ہدایت کی جن پلازوں میں پارکنگ کی سہولت میسر نہیں ان کی بیسمنٹ سے دکانوں کو ختم کر کے کار پارکنگ بنائی جائے تاکہ گاڑیاں روڈ پر کھڑی نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) محمد رضوان،محکمہ پولیس ،ٹریفک ،بلڈنگ، ریسکیو 1122،روڈز ، ہائوسنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بغیر کسی اعتراض کے این او سی کی موجودگی میں کسی بھی تعمیراتی کام کو روکا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بنائے گئے قواعد وضوابط پر نظرثانی کی جائے اور آئندہ پلازہ کی تعمیر کے لئے این اوسی دیتے وقت کار پارکنگ کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے اور پلازوں کی دکانوں کی تعداد کے مطابق پارکنگ بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض پلازوں کی پارکنگ تو موجود ہوتی ہے لیکن وہ دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اس لئے پارکنگ صرف گاڑیوں کے لئے ہی مختص ہو تاکہ شاپش مالکان اپنی گاڑیاں حفاظت سے کھڑی کر سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں