=وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر4 خصوصی شعبے تشکیل دے دیئے

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر4 خصوصی شعبے تشکیل دیئے ہیں جن میں بیڈ ز بیورو مینجمنٹ ،میڈیا سیل، خصوصی میڈیکل ٹیمز کے قیام اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کا سیل شامل ہیں۔ تشکیل دیئے گئے تمام خصوصی شعبوں کے فوکل پرسن نامزد کئے گے ہیں اور ان کی ذمہ داریوںکا تعین کیا گیا ہے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے جاری کردہ حکم نامہ کیمطابق، پروفیسر رائے محمد اصغر بیڈ بیورو مینجمنٹ سیل کے انچارج ہونگے جو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتالوںمیں بیڈز کی تقسیم کے ذمہ دار ہوںگے۔

ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر رفیق احمد اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی طرف ڈینگی کنٹرول میں معاونت کرنے کے لئے تعینات ٹیموں کو اقامت اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔

(جاری ہے)

اے ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر تنویر اختر تما م علاج گاہوںسے ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کے ذمہ دار ہوںگے۔

ڈاکٹر عمرذاتی طور پر میڈیا سیل کی نگرانی کریں گے ۔ ڈاکٹر عمر اور ان کی طرف نامزد فوکل پرسن جن میں اے ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر تنویر اختر، اے ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال ظفر اقبال اور اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عرفان خلجی شامل ہیں کے علاوہ کوئی بھی میڈیا کو بیان نہیں دے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں