عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، با سط ہا شمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئرپر سن ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی با سط ہا شمی نے کہا ہے کہ عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈ سٹر کٹ اوور سیز پاکستا نیز کمیٹی را ولپنڈی نہا ت فعا ل اندا زمیں کا م کرتے ہو ئے بیر و ن ملک مقیم پاکستانیوں کو ر یلیف فر اہم کر نے کے لئے کوشا ں ہے ۔

انہوںنے ہدا یت کی کہ کمیشن کے کام میں بہتری لا نے اور موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے مزید اقدا مات کئے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر( ر یو نیو) ر ضوان قدیر،ایس پی صدر رائے مظہر، انچا ر ج شکا یات سیل ، ڈسٹر کٹ اٹا ر نی آفیسرزاورکمیشن ممبران سمیت د یگر ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی چیئرپر سن ٹاسک فورس با سط ہا شمی نے کہا کہ ہما رے دا ئرہ اختیا ر میں مو جود کیسز کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے گا اور عدا لتوں میں جو کیس طوالت کا شکار ہیں ان کی بھی خصوصی پیروی کر تے ہو ئے جلد از جلد حل کی یقین دہا نی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمندر پا ر پاکستا نی و طن عز یز کو قیمتی زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے میں ان کے حقو ق کی حفا ظت ہماری قانونی و اخلا قی ذ مہ داری ہے۔ایس پی صدر رائے مظہرنے اجلاس میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس بیرون ملک مقیم افراد کے گھروں اور زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکرانے کے لئے قانون کے مطابق کاروائی کر رہی ہے ۔

چیئرپر سن ٹاسک فورس باسط ہا شمی نے اس موقع پر مجمو عی طور پر محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ21در خوا ستوں کی سما عت کر تے ہو ئے مو قع پر ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدا یات جاری کیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں