جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا رروائی،7 ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات بر آمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:39

راولپنڈی23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا روائی کرتے ہوئی7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے نورزمان سے 210گرام چرس ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے مظہر سے 1150گرام چرس ،ظیفر سے 1130گرام چرس،عبدااللہ سے 5لیٹر شراب ،تھانہ سول لائن پولیس نے روحیل سے 5لیٹر شراب ،تھانہ گوجرخان پولیس نے طارق سے 1کاربین 12بوراورتھانہ روات پولیس نے فیاض سے 1کلاشنکوف معہ 5روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں