راولپنڈی بھر میں میلادالنبی ﷺمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پیر 11 نومبر 2019 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) ملک بھر کی طرح راولپنڈی بھر میںعید میلادالنبی ﷺمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،مساجد میںخصوصی دعائیں مانگی گئیں، بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبی ﷺکے حوالے سے راولپنڈی شہر اور کینٹ بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیاجبکہ رات کے وقت بھی شہر بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا اور مختلف مقامات چائے ،دودھ کی سبیلوں اور نیاز بانٹنے کاسلسلہ بھی جاری رہااور متعدد جگہوں پر مسجد نبوی کے ماڈل اور دیدہ زیب مناظر کے ذریعے نعلین مبارکہ کی شبیہ کے ساتھ جشن عید میلادالنبی ﷺکی رونقوں کو بڑھایا گیا پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر لوگوں کی چیکنگ کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلسے جلوسوں میں شامل افراد کی نگرانی کی گئی مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی بھر میں عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں کا پٴْرتپاک استقبال کیا گیا،درودوسلام اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔

(جاری ہے)

اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرے کو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا شہربھر میں100سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیاراولپنڈی کینٹ میں 22 نمبر چونگی سے مرکزی جلوس نکالا گیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں