راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،15ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 960گرام چرس،1120گرام چرس ،25لیٹر شراب،1بوتل شراب،1پستول 30بور معہ105،1100پتنگیں اور15ڈوریںروند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھانہ تھانہ بنی پولیس نے ریاست سے 300گرام چرس،امان سی250گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے رفاقت سی210گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے عثمان سی200گرام چرس،بہرام سی1120گر ام ہیروئن ،اشفاق سی10لیٹر شراب ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقار سی5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نثار سی5لیٹر شراب،تفسیر سے 5لیٹر شراب ،تھانہ مری پولیس نے عرفان ،سہراب سے 1بوتل شراب،تھانہ سٹی پولیس نے بادل سی100روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے عبداللہ سی1پستول 30بور معہ5روند، تھانہ چونتر ہ پولیس نے نذیر سے 1کلاشنکوف ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عرفان سی1100پتنگیں،15ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں