ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی کا تحصیل کے وٹرنری ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں کا دورہ ،مویشی پال حضرات کو سہولیات کی بہتر فراہمی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن نے تحصیل راولپنڈی کے وٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،ضلع چکوال میں تحصیل چوآسیدن شاہ اور تحصیل چکوال کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ،سول ویٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسری کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مویشی پال حضرات کو سہولیات کی بہتر فراہمی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے سٹاف کی حاضری ،ویکسین ودیگر ادویات کے ریکارڈ کے معائنہ کے ساتھ ساتھ دیگر امور اور افسران کی طرف سے فیلڈ چیکنگ کے تمام تر عمل کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ محکمہ لائیوسٹاک کی چیک پوسٹوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور آنے والے جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کیا جائے تاکہ جانور بیماریوں سے محفوظ ر ہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں