کورونا مریضوں کے اعداد وشمار باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر آصف مقصود

قرنطینہ مراکز میں مشتبہ مریضوں کے اہل خانہ اطمینان رکھیں، مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات حاصل ہیں،فوکل پرسن

جمعرات 9 اپریل 2020 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ضلعی سطح پر راولپنڈی میں قائم کرنطینہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن ڈاکٹر آصف مقصود نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کے لیے سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ کرنطینہ مراکز میں کورونا مشتبہ مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں مریضوں کے اعداد وشمار مرتب کئے جارہے ہیں اور ان کا طبی معائنہ کر کے انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ وہ افراد جنہیں کورونا وائرس کے شبہ ہیں اس وقت کرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے وہ ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد رپورٹس نیگٹو ہونے کی صورت میں اپنے گھروں کو جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے اہل خانہ پریشان نہ ہوں اور نہ ہی ان سے میل جول رکھنے پربضد ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرنطینہ مراکز مشتبہ مریضوں کو رکھنے کا مقصدخود ان مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی صحت یابی یقینی بنانا ہے ۔ایسی ہی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم کورونا وائرس سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر آصف مقصود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ز اور انتظامیہ کے دیگر افسران کنٹرول روم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کنٹرول روم سے مرتب ہونے والے کورونا مریضوں کے اعداد و شمار ضروری کاروائی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں