راولپنڈی، کوروناوائرس سے بچاؤکے لئے حکومتی احکامات اورڈبل سواری کی خلاف ورزی پر4مقدمات درج ،13افراد گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) راولپنڈی پولیس نے کوروناوائرس سے بچاؤکے لئے حکومتی احکامات اورڈبل سواری کی خلاف ورزی پر4مقدمات درج کر کی13افراد گرفتارکر لئے تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ہوٹل میں ہجوم اکھٹاہونے پر مقدمہ درج کرکے اسد، عاطف، مختار، عبدالواحد، نعمان نصیر،امجدعلی اورخاورمسعود کوجبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر3 مقدمات درج کرکے سید عاطف شاہ،محمد نثار،نادرعلی،یاسرعلی،نعمت اللہ اورمحمد ظفران کو گرفتارکرلیادریں اثناتھانہ ائیرپورٹ پولیس نے تیز رفتاری اورغفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والے 7ملزمان گرفتارکر لیاپولیس نے ثاقب سہیل بٹ،ریاض احمد،عمیر اسلام، زوہیب جاوید،محمدآفاق،ابراہیم اورمحمد ذیشان کوگرفتارکرلیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں