راولپنڈی ، تھانہ صادق آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرلیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ صادق آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جہانزیب کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02کلو400گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں