راولپنڈی، حاجی چوک میں دن دیہاڑے چوری کی واردات

ّمسلح افراد تاجر سے 35لاکھ نقد اور دو موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ، فائرنگ سے تاجر زخمی

پیر 19 اکتوبر 2020 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے حاجی چوک کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات میں 4نامعلوم افراد تاجر سے گن پوائنٹ پر35لاکھ روپے کی رقم اور2موبائل چھین کر فرار ہو گئے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تاجر زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق حبیب الرحمان اپنے بھائی سعید کے ہمراہ مکان فروخت کر کے رقم لے کر گھر آرہا تھا کہ پہلے سے تاک میں موجود 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گلی میں گھر کے نزدیک گن پوائنٹ پر روک لیامذکورہ بھائیوں کی جانب سے گاڑی بھگانے کی کوشش میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے 1گولی گاڑی کا فرنٹ شیشہ توڑ کر حبیب الرحمان کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اس دوران ملزمان گاڑی میں موجود 25لاکھ روپے کی رقم اور2موبائل لے کر فرار ہو گئے زخمی شخص کو فوری طور پربے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں